06 فروری ، 2012
اسلام آباد…ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور ڈاکٹر عاصم حسین کو وزیر اعظم کامشیر برائے خزانہ اور مشیر برائے پیٹرولیم ہوں گے جن کی حیثیت وفاقی وزیر کے برابر ہو گی، یہ فیصلہ مسلم ن اور پیپلز پارٹی کے مابین ہونے والے مذاکرات کے دوران کیا گیا جو 20ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کے چیمبر میں ہو رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں خورشیدشاہ،نویدقمراوررضاربانی شامل ہیں جبکہ ن لیگ کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار،خواجہ آصف اور چوہدری نثارعلی خان شامل ہیں ۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو وزیراعظم کامشیربرائے خزانہ اور ڈاکٹر عاصم حسین معاون خصوصی برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل بنانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے ضمنی انتخابات کی کامیاب ہونے والے جن ارکان کی رکنیت معطل کی ہے ان میں دیگر اراکین کے علاوہ یہ دونوں وزیر بھی شامل ہیں ۔