Time 12 جولائی ، 2019
دنیا

دبئی میں پاکستانی آموں کا میلہ سج گیا

چین، سعودی عرب، جاپان اور دیگر ممالک کے افراد نے پاکستانی آموں کے ذائقے کو بہترین قرار دیا — فوٹو: جیو نیوز

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پاکستانی آموں کا میلہ سج گیا۔

دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے ’پاکستان مینگو فیسٹول‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی آموں کی 19 سے زائد اقسام رکھی گئیں۔

— فوٹو: جیو نیوز

پاکستانی آموں سے بنی انواع و اقسام کی ڈشز  نے بھی فیسٹول کو چار چاند لگائے۔ 

— فوٹو: جیو نیوز

فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں دبئی میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کا کہنا تھا کہ مینگو فیسٹول کا مقصد پاکستان کے اعلیٰ معیار کے آموں کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا ہے۔

— فوٹو: جیو نیوز

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے پروگرامز سے پاکستانی آموں کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

فیسٹول میں پاکستانی آموں سے لطف اندوز ہونے والوں میں دیگر ممالک کے سفارت کاروں کے علاوہ مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

— فوٹو: جیو نیوز

ابوظہبی میں تعینات پاکستان کے دفاعی اتاشی ائیرکموڈور محمد اختر کے مطابق  متحدہ عرب امارات میں تعینات متعدد ممالک کے سفارت کار بھی گرمی آتے ہی پاکستانی آموں کے منتظر ہوتے ہیں۔

فیسٹول میں چین، سعودی عرب، جاپان اور دیگر ممالک کے افراد نے پاکستانی آموں کے ذائقے کو بہترین قرار دیا۔

— فوٹو: جیو نیوز

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے شہری احمد النور کے مطابق پاکستانی آم دنیا کے دیگر آموں سے بالکل مختلف اور شاندار ہیں۔

— فوٹو: جیو نیوز

جاپانی شرکاء بھی پاکستانی آموں کے دلدادہ ہیں، ان کے مطابق پاکستانی آموں جیسے آم نہ کبھی کھائے ہیں اور نہ ایسا ذائقہ کسی اور پھل میں ہے۔

پاکستان مینگو فیسٹول  13 جولائی تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :