07 فروری ، 2012
منیلا … فلپائن میں شدید زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 43 ہو گئی۔ فلپائن کے جزیرہ نما صوبوںNegros اور Cebu میں 6.8 شدت کے زلزلہ نے تباہی مچا دی۔ زلزلے کے نتیجے میں جزیرے نگروس کے قصبہ Guihulngan کے پہاڑی علاقے میں زمینی تودے گرنے سے 29 اور عمارتوں کے گرنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق نگروس کے دیگر حصوں میں بھی 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے اور ٹوٹنے سے امدادای کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہیں ہیں، بڑے پیمانے پر بجلی بھی منقطع ہو گئی ہے۔ متاثرہ علاقے میں لوٹ مار بھی شروع ہو گئی ہے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جزیرہ نگروس میں زلزلے کے بعد 6.2 اور 6 شدت کے 2 آفٹرشاکس بھی ریکارڑ کئے گئے،جس سے علاقے میں مزید خوف و ہراس پھیل گیاہے۔