دنیا
07 فروری ، 2012

امریکا نے شام میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا

امریکا نے شام میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا

واشنگٹن … امریکا نے شام میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیاہے۔ امریکی حکام کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم امریکی سفارت خانہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بند کر دیا گیا ہے، سفارتی کاروائیاں معطل کر دی گئی ہیں اور سفارت کار رابرٹ فورڈ (Robert ford) سمیت تمام عملے کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ کے مطابق امریکا سمیت متعدد ممالک کے سفارتی نمائندوں نے سیکیورٹی خدشات سے متعلق شامی حکومت کوآگاہ کردیا تھا تاہم حکومت مناسب جواب دینے میں ناکام رہی۔ امریکی وزارت خارجہ نے گزشتہ ماہ بھی خبردار کیا تھا کہ اگر سیکیورٹی خدشات دور نہیں کئے گئے تو سفارت خانہ بند کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :