کیا 'کتاکشا' کی طرح فلم 'تیور' کامیاب ہو گی؟

فلم کے ٹریلر کے مطابق کہانی میں محبت، ایکشن، اور خون خرابہ شامل ہے۔ 

باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرنے والی فلم 'کتاکشا' کے ہدایت کار ابو علیحہ کی نئی ایکشن فلم 'تیور' کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جس کو خاصا پسند کیا جا رہا ہے۔

اس فلم کے ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی میں محبت اور ایکشن دونوں شامل ہے اور کہا جا سکتا ہے کہ یہ فلم رومانوی تھرلر ہے۔

فلم 'تیور' میں اداکارہ سکینہ خان، تقی احمد، متھیرا، شارق محمود، ایمن خان اور دیگر شامل ہیں۔

کیا 'کتاکشا' کی طرح فلم 'تیور' بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کر سکے گی؟ یہ جاننے کے لیے فلم بینوں کو 26 جولائی تک انتظار کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں :