07 فروری ، 2012
لندن … تخت نشینی کے 60 سال مکمل ہونے پر برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کو توپوں کی شاندار سلامی پیش کی گئی۔ لندن کے ہائیڈپارک میں 41 اور ٹاور آف لندن کے سامنے 62 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مشرقی انگلینڈ کی کاوٴنٹی Norflok کے قصبہ King's Lynn میں ملکہ الزبتھ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ملکہ نے نیلے رنگ کا ہیٹ اور دیدہ زیب اوورکوٹ پہن کر تقریب میں شرکت کی۔ شدید ٹھنڈ کے باوجود ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد ٹاوٴن ہال کے باہر جمع تھی جنہوں نے ملکہ کوتحائف پیش کیے۔ وہ اپنے والد شاہ جارج کے انتقال کے بعد 1952ء کو ملکہ کے منصب پر فائز ہوئی تھیں۔