سابق آسٹریلوی کپتان و کمنٹیٹر ای ین چیپل موذی مرض میں مبتلا

کینسر کے علاج کے سلسلے میں چیپل کی ریڈیو تھراپی ہورہی ہے— فوٹو: فائل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور کمنٹیٹر ای ین چیپل جلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔

کینسر کے علاج کے سلسلے میں ای ین چیپل کی ریڈیو تھراپی ہورہی ہے۔ چیپل کے دو اور بھائی گریگ اور ٹریور چیپل آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

ای ین چیپل آسٹریلیا کیلئے 75 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچ ہفتے کے علاج کے بعد ان کے کندھے، گردن اور بغل سے کینسر کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ توقع ہے کہ ای ین چیپل فٹ ہوکر آئندہ ماہ ہونے والی ایشیز سیزیز میں کمنٹری کریں گے۔

وہ آسٹریلیا کیلئے 5345 رنز بنا چکے ہیں۔ 70سالہ ای ین چیپل کو ایک سال پہلے کینسر کی بیماری نے اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔

آسٹریلیا کے دو مشہور کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی رچی بینو اور ٹونی گریگ اسی طرح کی بیماری کا شکار ہوکر وفات پاچکے ہیں۔

مزید خبریں :