Time 05 اگست ، 2019
کھیل

پاکستان کے ارسلان صدیقی نے ورلڈ ویڈیو گیم چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی

ارسلان نے 2018 سے گیمنگ ٹورنامنٹس میں حصہ لینا شروع کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کے ارسلان صدیقی ورلڈ ویڈیو گیمز چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے قومی کھلاڑی بن گئے۔

لاس ویگاس میں ہونے والے ورلڈ ویڈیو گیمز میں ارسلان صدیقی ٹیکن 7 کے ورلڈ چیمپیئن بن گئے۔

ارسلان نے 2018 سے گیمنگ ٹورنامنٹس میں حصہ لینا شروع کیا اور رواں سال جاپان میں ہونے والا ایوو ٹورنامنٹ بھی جیتا۔

گیم سیریز کا گرینڈ فائنل امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہوا جس میں ارسلان صدیقی نے گیمنگ کی دنیا کے بڑے کھلاڑیوں کو ہرایا۔

ارسلان ٹیکن ٹیگ ٹورنامنٹ ٹو کے گرینڈ فائنل میں کوریا سے تعلق رکھنے والے ٹیکن گیم کے لیجنڈ یائی من نی کو ہرا کر ورلڈ چیمپئین بنے۔

مزید خبریں :