Time 22 اگست ، 2019
پاکستان

وزارت داخلہ حزب الاحرار کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

بلوچستان راجیہ جوری آر سانگر کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے، فیصلہ انٹیلی جینس رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا— فوٹو: فائل

وزارت داخلہ حزب الاحرار اور بلوچستان میں سرگرم ایک تنظیم کو دہشتگرد قرار دے دیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حزب الاحرار اور بلوچستان راجیہ جوری آر سانگر کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے دونوں تنظیموں کو دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے پر کالعدم قراردیا۔ دونوں تنظیموں کے بارے میں انٹیلی جینس رپورٹس کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی کے صوبائی محکموں کی طرف سے وزارت داخلہ کے احکامات پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :