دنیا
14 اگست ، 2012

امریکا نے گوانتا نامو بے سے طالبان کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا

 امریکا نے گوانتا نامو بے سے طالبان کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا

کابل…افغانستان میں امریکی سفیرجیمز کننگھم نے کہا ہے کہ امریکا نے گوانتا نامو بے سے طالبان رہنماوٴں کی رہائی کا اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے،کابل میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکا کے سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی کے بدلے گوانتا ناموبے سے 5طالبان رہنماوٴں کی رہائی کا اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کے لیے افغان طالبان کے رویے میں بھی لچک پید اہوئی ہے۔ خصوصاً افغان حکام کے طالبان سے رابطے ہوئے ہیں، لیکن اب تک ان کا کوئی ٹھوس نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے ۔امریکی سفیر نے مزید کہا کہ امریکا طالبان سے مذاکرات کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کا خواہش مند ہے اور اس سلسلے میں افغان حکومت پاکستان سے بھرپورمذاکرات کر چکی ہے۔

مزید خبریں :