کھیل
14 اگست ، 2012

انڈر19 ورلڈ کپ:بھارت کی زمبابوے کیخلاف 63 رنز سے کامیابی

انڈر19 ورلڈ کپ:بھارت کی زمبابوے کیخلاف 63 رنز سے کامیابی

ٹاؤنزول…انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ سی کے ایک میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 63 رنز سے ہرادیا۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنائے۔ انمکت چند 78 اور چوپڑا 57 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ زمبابوے کی طرف سے لائٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 44.1 اوورز میں 198 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، میلکم لیک کے شاندار 118 رنزبھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ لیک اور جونگوے کے سوا زمبابوے کا کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکا۔ بھارت کی طرف سے کمال پاسی نے 23 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :