14 اگست ، 2012
بوڈیریم، آسٹریلیا…انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ بی کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 198 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوڈونیل 69 اور واش 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سید شیرزاد اور یامین احمدزئی نے 4 ،4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں پر190 رنز بناسکی ۔ نجیب اللہ زردان نے 69 اور افسر خان نے 42 رنز بنائے۔ ڈفی اور کوئن نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کوئن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔