پاکستان
14 اگست ، 2012

کراچی میں گدھا گاڑیوں کی دوڑ،ڈمپر بنا سکندر

کراچی میں گدھا گاڑیوں کی دوڑ،ڈمپر بنا سکندر

کراچی…کراچی میں گھڑ سواروں کے بعد اب گدھا گاڑی بان بھی مقابلے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے یوم آزادی کے موقع پر گدھا گاڑیوں کی ایک ریس ہوئی،یوم آزادی کے موقع پر محکمہ کھیل سندھ کے تحت آئی آئی چندریگر روڈ سے ایم ٹی خان روڈ تک ہونے والی گدھا گاڑی ریس میں دودرجن سے زائد گدھا گاڑی بان شریک ہوئے۔ریس کے دوران گدھوں کی رفتار اس بات کی دلیل تھی کہ گدھے بھی گھوڑوں سے کچھ کم نہیں۔گدھا گاڑی بان تیز رفتار مشین کی طرح اپنے اپنے گدھوں کو دوڑاتے رہے لیکن فتح ہمیشہ کی طرح اس بار بھی استاد پٹک اور اسکے گدھے ڈمپرکا مقدر ٹھہری۔فاتح استاد ٹپک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گدھوں کی خوراک کا خاص خیال رکھتے ہیں اور جب معاملہ انعام کا ہو تو گدھے بھی گھوڑے بن جاتے ہیں ۔ریس ختم ہوئی انعامات کی تقسیم کا مرحلہ آیا توجیت کی خوشی میں مگن استاد پٹک کی خوشیاں ایک دم ماند پڑ گئیں جب محکمہ کھیل سندھ کے حکام نے اعلان شدہ دس ہزار روپے نقد انعام کے بجائے محض دو ہزار روپے کے انعام پراسے چلتا کردیا۔ریس میں شریک لوگوں کاکہنا تھاکہ اس طرح کے مقابلے لیاری اور مضافاتی علاقوں کے لوگوں کیلئے مثبت اور صحت مند سرگرمیاں مہیا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

مزید خبریں :