پاکستان
14 اگست ، 2012

بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 51 ویں برسی

اسلام آباد…بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 51 ویں برسی جمعرات کو منائی جائے گی۔ انجمن ترقی اردو پاکستان کے زیر اہتمام 16 اگست کو بابائے اردو کی 51 ویں برسی کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔جن میں اردو زبان کی ترقی کے لئے اقدامات پر مولوی عبدالحق کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء اور اردو ادب سے تعلق رکھنے والے افراد ان کے مزار پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں ‘ کالجز اور یونیورسٹیوں میں اردو ادب کے حوالے سے مختلف مصنوعات پر مباحثے ‘ مقابلہ جات ‘ سیمینارز اور کانفرنسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا اور بابائے اردو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :