پاکستان
14 اگست ، 2012

جشن آزادی کا انوکھاانداز،وزنی بوری اٹھا کر بھاگنے کا مقابلہ

پاک پتن…پاک پتن میں غلہ منڈی کے مزدوروں نے جشن آزادی انوکھے انداز میں منایا،ڈھائی من وزنی بوریاں اٹھائے مزدوروں میں دوڑ کا مقابلہ ،اول آنیوالامزدورچمپئن قرار پایا،پاک پتن کی غلہ منڈی میں یوم آزادی پر ریس کایہ انوکھا مقابلہ تین مرحلوں میں تھا،آخری مرحلے کے شرکاء نے ڈھائی من وزنی بوریاں اٹھا کر منڈی کے چکر لگائے ،مقابلے میں سابق چمپئن شوکت بکرا بھی شریک تھا،پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والوں کونقدانعامات اور ٹرافیاں دی گئیں،اس موقع پر مزدوروں کا جوش و خروش دیدنی تھا،تقریب میں ملی ترانے گائے گئے،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔

مزید خبریں :