14 اگست ، 2012
گوجرانوالہ…بی اے بی ایس ای کے امتحان پہلی پوزیشن لینے والے ہونہار طالب علم محسن علی کا کہنا ہے کہ میری قوم کے معماروں سے اپیل ہے کہ وہ مایوس نہ ہوبلکہ مایوسی کے اندھیروں کو چیرتے ہوے آگے بڑھیں گوجرانوالہ کے چیمبر آف کامرس میں مختلف کالجز کے طلبہ اور طالبات میں تقریری مقابلوں کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔محسن علی کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کے روز میری قوم کے بچوں سے صرف ایک ہی اپیل ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں مایوسی کو اپنی مجبوری نہ بنائے میرے گھر کے حالات بد ترین تھے اگر میں مایوس ہوجاتا تو شاید آج اس مقام پر نہ پہنچتا ۔پنجاب یونیورسٹی کو ٹاپ کرنا میرا خواب تھا جو اللہ تعالیٰ کے کرم سے پورا ہوا ۔