14 اگست ، 2012
سیالکوٹ…مسلم لیگ ق کے رہنما اورنائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی ترقی کا 34 ارب کا منصوبہ شہباز شریف نے آکر ختم کردیا، ڈسکہ کے قریب پسرورروڈ پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے پر ویز الٰہی نے کہا کہ شاہباز شریف نا لائق ہے جس نے متعدد اچھے منصوبے ختم کر دیئے جس سے براہ راست عوام کے لئے فائدہ مند تھے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ پاکستان کو مضبوط بنانے والوں کا شہر ہے،سیالکوٹ سے پاکستان مسلم لیگ کا روحانی رشتہ ہے۔شہبازشریف نالائق ہیں،کیالیپ ٹاپ بانٹنے سے تعلیم عام ہوتی ہے، انہوں نے تعلیم کا ایک منصوبہ ختم کیاجس کی وجہ سے دونوں یونیورسٹیاں بھارت چلی گئیں۔وٴنائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ریسکیو 1122سروس بھی شروع کی جو کامیابی سے جا ری ہے ۔