14 اگست ، 2012
کراچی…ایڈمنسٹریٹراورنگی ٹاوٴن قمرشیخ کی گاڑی پرمسلح افرادنے فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔قمرشیخ کی گاڑی پرفائرنگ گلستان جوہرمیں یونیورسٹی روڈپرکی گئی۔گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہو ئے قمر شیخ کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارملزمان نے گاڑی پرفائرنگ کی،تاہم فائرنگ سے محفوظ رہا،گاڑی پرگولیاں لگی ہیں جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے ۔