پاکستان
14 اگست ، 2012

عدلیہ آئین کی حدودسے باہر نکل رہی ہے ،اعتزاز احسن

 عدلیہ آئین کی حدودسے باہر نکل رہی ہے ،اعتزاز احسن

لاہور…پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر چودھری اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین کی حدودسے باہر نکل رہی ہے ،ایک کے بعد دوسرا وزیراعظم نااہل ہوتا گیا تو پارلیمنٹ نیاوزیراعظم منتخب کرتی جائے گی ۔لاہور میں کارکنوں کو دیئے گئے افطار ڈنر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ آ ئین کے تحت صدر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو سکتی،عدالت کو آئین تبدیل کرنے کا اختیار نہیں، بعض عناصر سیاسی معاملات سپریم کورٹ میں لے جاکر عدلیہ کو استعمال کررہے ہیں ،نوازشریف جائیں تو بغیر نوٹس کمیشن بن جاتاہے اور عمران خان جائیں دو ہفتوں میں وزیراعظم کو گھر بھیج دیاجاتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو ایسی پٹیشنز پر غور کے بجائے دیگر مقدمات پر زیادہ توجہ دینی چاہیئے۔اعتزازاحسن نے کہا کہ عدلیہ پارلیمنٹ کو تحلیل نہیں کرسکتی اور نہ فوج کوئی مداخلت کرے گی،پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی۔انھوں نے کہا کہ پہلے عدلیہ حق پر تھی وہ اس کے ساتھ تھے آج جو حق پر ہے، وہ اس کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں :