جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار 7 ملزمان نے 10 ارب سے زائد کی پلی بارگین کرلی

چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے ملزمان کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ہے— فوٹو:فائل 

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزم عبدالغنی سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کرلی۔

جعلی اکاؤنٹ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت کئی افراد گرفتار ہیں جن میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید بھی شامل ہیں۔ 

جعلی اکاؤنٹ کیس کے سندھ اور اسٹیل ملز کی سرکاری زمینوں میں خُردبرد کے  معاملے پر 7 ملزمان نے پلی بارگین کرلی ہے۔

ملزمان نے 266 ایکڑ رقبہ اراضی قومی احتساب بیورو (نیب) کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مالیت 10 ارب 66 کروڑ 53 لاکھ روپے ہے۔

گرفتار ملزمان میں عبدالغنی، حماد شاہد، طارق بیگ، محمد اقبال ، محمد توصیف، عامر اور سراج شاہد شامل ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے ملزمان کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ہے جبکہ اس کی حتمی منظوری اب مقامی احتساب عدالت دے گی۔

مزید خبریں :