پاکستان
14 اگست ، 2012

اہم سرکاری دفاتر،سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی برھانے کی ہدایت

اہم سرکاری دفاتر،سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی برھانے کی ہدایت

اسلام آباد…وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ ہے۔اہم سیاسی شخصیات کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلہ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے اور تمام آئی جیز اور ہوم سیکرٹریز کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق اہم سیاسی رہ نما دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔ وہ سیاسی جماعتوں کو دفاتر کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔ صوبوں کو سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :