14 اگست ، 2012
کراچی…سندھ میں ہندوٴں کے اغواء ، لوٹ مار اور ہراساں کرنے کے خلاف پاکستان ہندو سوسائٹی کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔کراچی پریس کلب کے باہر جشن آزادی پاکستان کے موقعے پر پاکستان ہندو سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہندوں کے اغواء ،ڈکیتیوں،لوٹ مار اور ہراساں کئے جانے کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے،کیونکہ پاکستان میں تمام مذاہب اور اقلیت کے ماننے والوں کو مکمل آزادی حاصل ہے،احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھارکھے تھے،مظاہرے میں شریک افراد نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور موثر کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔