15 اگست ، 2012
ٹاؤنزویل، آسٹریلیا…انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ اے کے ایک میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد آئر لینڈ نے نیپال کو14 رنز سے ہرادیا۔آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، گیٹ کیٹ 47 اور مک برائن 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں نیپال کی ٹیم 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 49.3 اوورزمیں 171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آئرلینڈ کی جانب سے ڈاکریل نے 22 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔