15 اگست ، 2012
بوڈیریم، آسٹریلیا…انڈر19 کرکٹ میں گروپ بی کے ایک میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو10رنز سے شکست دے دی۔ افغانستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.3 اوورز میں 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جاوید احمدی 71 اور افسر خان 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آئرلینڈ کی جانب سے اسمتھ اور گیوین مین نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 181 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، مک کلین کے 67 رنز بھی ٹیم کے کسی کام نہ آسکے۔ جاوید احمدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔