دنیا
15 اگست ، 2012

یورپی یونین کی ایران کو زلزلہ متاثرین کیلئے امدادکی پیشکش

یورپی یونین کی ایران کو زلزلہ متاثرین کیلئے امدادکی پیشکش

برسلز… یورپی یونین نے ایران کو زلزلہ متاثرین کیلئے امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یورپی یونین کے انسانی امداد اور کرائسز رسپانس کمیشن کے ترجمان ڈیوڈ شیروک نے گذشتہ روز برسلز میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یورپی یونین ایران میں صورتحال کابغور جائزہ لے رہی ہے کہ کس طرح ایرانی ہلال احمر تک امدادی سامان پہنچایا جائے تاہم ایرانی حکومت اور ہلال احمد نے ابتدائی طور پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے کسی قسم کی امداد کی پیشکش مسترد کردی تھی تاہم بعد ازاں اپنے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے بین الاقوامی امداد قبول کرنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی یورپی یونین ایران کو قدرتی آفات کے دوران امداد فراہم کرچکی ہے۔

مزید خبریں :