کاروبار
15 اگست ، 2012

پوٹھوہار، فیصل آباد،بہاولپور ریجنز میں سی این جی اسٹیشنز کل بند رہیں گے

پوٹھوہار، فیصل آباد،بہاولپور ریجنز میں سی این جی اسٹیشنز کل بند رہیں گے

اسلام آباد … آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ کل راول پنڈی اسلام آباد سمیت پوٹھوہار، فیصل آباد اور بہاولپور ریجنز میں معمول کے مطابق سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ سوئی ناردرن کمپنی کو عید کے باعث سی این جی اسٹیشنز کیلئے 17سے 23مئی تک گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا خط لکھا ، تاہم ابھی تک کو ئی جواب نہیں ملا۔

مزید خبریں :