کاروبار
15 اگست ، 2012

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے برقرار ، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے برقرار ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد … کل سے 15 روز کیلئے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتیں برقرار رہیں گی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 93روپے 57پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہیں، ڈیزل 101روپے79پیسے اور مٹی کاتیل 92روپے83پر برقرار رہے گی، ہائی اوکٹین 120روپے 16پیسے اور لائٹ ڈیزل90روپے 11پیسے فی لیٹر فروخت ہو گا ۔

مزید خبریں :