کراچی: اسلحہ کے زور پر پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کی خاتون سے مبینہ زیادتی

فائل فوٹو

کراچی: شادمان ٹاؤن میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مبینہ زیادتی کی شکار خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ 26 ستمبر کو دوپہر 12 بجے اُن کے گھر میں 6 افراد زبردستی داخل ہوئے، ملزمان اپنے 2 ساتھیوں کو سرفراز اور کامران ملک کے نام سے پکار رہے تھے۔

خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر اُن سے زیادتی کی، تصویریں اور ویڈیو بھی بنائیں جب کہ جاتے ہوئے دھمکایا کہ اگر کسی کو بتایا تو نقصان ہوگا۔

بیان میں خاتون نے مزید بتایا کہ شوہر کے گھر آنے کے بعد واقعے سے متعلق آگاہ کیا اور ان کے ہمراہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانے آگئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں خواجہ اجمیر نگری تھانے میں درج کرلیا جب کہ پولیس اہلکار سرفراز اور ملک دانش سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اہلکار سرفراز ڈی آئی جی ویسٹ آفس اور ملک دانش گلشن معمار میں تعینات ہے، دونوں ملزمان متاثرہ خاتون کے محلے میں ہی رہتے ہیں جب کہ دیگر ملزمان میں عبدالرزاق، نعیم، لیاقت اور کامران ملک شامل ہیں۔

مزید خبریں :