16 اگست ، 2012
پشاور…پشاور اور اس کے گردونواح میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چودہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ پشاور کے شہری علاقوں میں روزانہ آٹھ سے دس جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ کئی علاقو ں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے برقی آلات بھی خراب ہورہے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ سے ٹیوب ویل بھی بند رہتے ہیں۔ جس سے بعض علاقوں میں شہریوں کو پانی کی قلت کا بھی سامناہے۔ پیسکو حکام کے مطابق اضافی لوڈ شیڈنگ سنٹرل کنٹرول آفس اسلام آباد سے کی جا رہی ہے۔