کھیل
16 اگست ، 2012

انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو5 وکٹوں سے ہرادیا

انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو5 وکٹوں سے ہرادیا

بوڈیریم، آسٹریلیا…انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ بی کے آخری میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بناسکی، واش 33 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی طرف سے ضیاء الحق، احسان عادل اور محمد نواز نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان نے 153 رنزکا مطلوبہ ہدف 32 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔امام الحق نے 40 اور سعد علی نے 32 رنز بنائے۔ محمد نواز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ گروپ بی میں پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

مزید خبریں :