16 اگست ، 2012
کنساشا … کانگو میں ایک معدنی کان اچانک بیٹھ جانے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔ کانگو میں اقوام متحدہ کے زیر اہتما کام کرنے والے ریڈیوکی رپورٹ کے مطابق مقامی ملیشیاء اور سرکاری فوجی دستوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد ان کان پر کام بند کردیا گیاتھا تاہم یہ اطلاع پھیلتے ہی مقامی کان کنوں کی بڑی تعداد کان کے اندر پہنچ گئی جس کے فوری بعد کان کی چھت بیٹھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کان کانگو کے شہر ممباسا سے 120 کلومیٹر دور واقع ہے۔