دنیا
17 اگست ، 2012

شام کی صورتحال پر روس کے ساتھ اہم مذاکرات ہوئے ہیں،امریکا

واشنگٹن … امریکا نے کہا ہے کہ شام کی صورتحال پر اس کے روس کے ساتھ اہم مذاکرات ہوئے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں امن معاہدے کی خلاف ورزی کے ایک ماہ بعد ماسکو میں سینئر حکام کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات ہوئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی سیاسی معاملات کیلئے انڈر سیکرٹری نے کہا ہے کہ انہوں نے شام میں سیز فائر پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث انہوں نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے خاتمے کے فیصلے کی امریکی حمایت کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ شام میں سیاسی عمل کا آغاز بین الاقوامی برادری کے مفادمیں ہے۔ روس شامی صدر بشارالاسد کاحامی ہے اور امریکہ نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ تشدد کے خاتمے کیلئے زیادہ اقدامات کرے ۔

مزید خبریں :