17 اگست ، 2012
جوہانس برگ…جنوبی افریقہ میں پلاٹینم کی کان کے مزدوروں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 36 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مارکینا میں واقع پلاٹینم کی کان کے سینکڑوں مزدوروں نے تنخواہ میں اضافہ کیلئے ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا، جہاں پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 36 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے وز یرناتھی ماتھی تھاوا نے مقامی ریڈیو پر 36 ہلاکتوں کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔