پاکستان
Time 28 اکتوبر ، 2019

اینکرز پر پابندی: پیمرا کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا

پیمرا کا کہنا ہے کہ کسی صحافی یا اینکر کے ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی نہیں لگائی گئی— فوٹو: فائل

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے اپنا شو کرنے والے ٹی وی اینکرز کے کسی دوسرے ٹاک شوز میں بطور تجزیہ کار شرکت کے حوالے سے جاری ہدایت نامے پر وضاحت کردی ۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ کسی صحافی یا اینکر کے ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی نہیں لگائی گئی ،پیمرا نے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کا کوئی ہدایت نامہ جاری نہیں کیا ۔

پیمرا کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے ہدایت نامے کو بعض چینلز نے غلط انداز میں پیش کیا، پیمرا کاہدایت نامہ پہلے سے پیمرا ایکٹ کے تحت موجود قوانین کی روشنی میں جاری کیاگیا ۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی صحافی یا اینکر کے ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی نہیں لگائی گئی ،میراتھن ٹرانسمیشن میں گروپ ڈسکشن اور اس میں اینکرز کی شرکت پر بھی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہ لانے سے متعلق پہلے سے موجود قوانین کی روشنی میں ہدایت جاری کرتے ہیں ،آئین پاکستان کےتحت اظہار رائے کی آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

مزید خبریں :