Time 07 نومبر ، 2019
پاکستان

پانی کی موٹر نہ چلانے پر باپ کا بیٹی پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی


لاہور میں جواں سال بیٹی پر والد کے تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

یہ واقعہ گلبرگ میں پیش آیا جہاں 20 سالہ نمرا پر اس کا سگا باپ اسحاق اس لیے تشدد کر رہا ہے کہ اس نے پانی کی موٹر نہیں چلائی۔

لڑکی پر تشدد کی ویڈیو اس کے بھائی عرفان نے بنائی ہے جسے ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’ابو نمرہ کو کیوں مار رہے ہو‘۔

یہ سن کر باپ اس کی طرف لپکتا ہے لیکن بیٹا کہتا کہ میں نے ویڈیو بنالی ہے اور پھر بھاگ جاتا ہے۔

لڑکی کے بھائی نے ویڈیو بناکر وائرل کردی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں متاثرہ لڑکی نے کہا کہ اسے اور اس کے بہن بھائیوں کو اکثر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

نمرا نے اپیل کی ہے کہ اسے اس ماحول سے نکالا جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ تصدیق کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔

مزید خبریں :