پاکستان
Time 08 نومبر ، 2019

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع


ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سیکریٹری قومی اسمبلی کو جمع کرا دی گئی۔

قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا نوٹس رہنما ن لیگ مرتضیٰ جاوید عباسی اور محسن شاہنواز رانجھا نے جمع کرایا، نوٹس پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے دستخط بھی موجود ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 7 کے پیرا ج کے تحت جمع کرایا گیا۔

نوٹس میں ڈپٹی اسپیکرکے خلاف آئین اور قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

قرارداد کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف مواقع پر ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے آئین اور قواعد کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قواعد کی خلاف ورزی کر کے ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہذا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف قرارداد پر 7 دن بعد کارروائی شروع کی جائے۔

نوٹس کے 7 دن بعد قرارداد کو کارروائی کے لیے قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کر دیا جائے گا، اسی دن تحریک پیش کرنے کی اجازت ملنے پر اس پر رائے شماری ہو گی اور معاملہ نمٹایا جائے گا۔

مزید خبریں :