10 نومبر ، 2019
کراچی کے علاقے دھوراجی کی مسجد میں دن دیہاڑے شہریوں سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کر لی گئی۔
دھوراجی کالونی کی مسجد میں گزشتہ روز اسٹریٹ کرمنلز کی مسجد میں واردات کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے مسجد کے اندر 2 شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم نے ہیلمٹ پہن رکھا ہے جب کہ اس کے ساتھی نے پینٹ شرٹ پہن رکھی ہے اور وہ وضو خانے میں موجود لوگوں سے لوٹ مار کر رہا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ملزمان جوتے اتار کر وضو خانے پہنچے اور لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔