پاکستان
07 فروری ، 2012

این آر او کی طرز پر 20ویں ترمیم میں پھر مک مکا کی تیاری ہے ،عمران خان

این آر او کی طرز پر 20ویں ترمیم میں پھر مک مکا کی تیاری ہے ،عمران خان

اسلام آباد . . . . . .تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او میں شامل تمام لوگوں نے ملک کیخلاف سازش کی ہے ،20ویں ترمیم میں یہ لوگ پھر مک مکا کر رہے ہیں،اس سازش کا نقصان براہ راست غریب عوام کوہوا۔مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہو ئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے اسلام بیچ کر جتنا مال بنایا کسی اور نے نہیں بنایا۔صدر زرداری ،نواز شریف ،فضل الرحمان کے ٹرائیکا نے ملک کونقصان پہنچایا،نواز شریف نظام بچاتے رہے ، فضل الرحمان اسلام بچاتے رہے۔دونوں نے صدر زرداری کے ہاتھ مضبوط کیے جس کا نتیجہ یہ ہو اکہ اس حکومت کے 4سال میں ملک کا قرضہ دوگنا ہو گیا۔صدر زرداری ہر معاملے پرفضل الرحمان سے مشورہ لیتے ہیں۔دہشت گردی کیخلاف جنگ4 سال میں 50ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔میمو گیٹ پر دباو بڑھا تو نواز شریف پیچھے ہٹ گئے ۔صدرپر جب مشکل وقت آتا ہے تونواز شریف انھیں بچانے پہنچ جاتے ہیں20ویں ترمیم میں یہ لوگ پھر مک مکا کر رہے ہیں۔تحریک انصاف ان تینوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔سابق کپتان کا کہنا تجا کہ ملک کے قرضے بڑھتے جا رہے ہیں لیکن ٹیکس اکٹھا نہیں کیا جا رہا،جب تک ٹیکس اکٹھے نہیں کیے جاتے ملک میں انقلاب نہیں آ سکتا ۔کوئٹہ کے جلسے کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کاجلسہ صرف موسم کی خرابی کے باعث ایک ماہ کیلئے ملتوی کیاگیا ہے۔

مزید خبریں :