کھیل
18 اگست ، 2012

عالمی ٹیموں کے نہ آنے سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، ذکاء

عالمی ٹیموں کے نہ آنے سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، ذکاء

لاڑکانہ … چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال کے باعث بین الاقوامی ٹیموں کے نہ آنے کی وجہ سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ لاڑکانہ کے قریب گڑھی خدابخش بھٹو اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہا کہ نوڈیرو میں پی سی بی گورننگ باڈی کا اجلاس بلانے کا مقصد گڑھی خدا بخش اسٹیڈیم کے ساتھ ساتھ دیگر اہم معاملات پر جامع پالیسی تشکیل دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کیلئے ہی بورڈ کے تمام ارکان لاڑکانہ میں موجود ہیں۔ ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے اندرون سندھ کے کھلاڑیوں کو بھی ان کی صلاحیتوں کے مطابق میرٹ پر قومی ٹیم میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :