20 نومبر ، 2019
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے موبائل ایپ اور ہیلپ لائن بھی متعارف کرادی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ویڈیو لنک ، نئی ویب سائٹ اور ریسرچ سینٹر کے بعد موبائل ایپ اور ہیلپ لائن بھی متعارف کرادی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ میں آئی ٹی کی نئی سروسز کا افتاح کیا،نئی سروسز میں موبائل ایپ، کال سینٹر، جوڈیشل ایسٹا کوڈ شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کی پانچ عدالتوں کو ویڈیو لنک سے منسلک کر دیا گیا ہےاور سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کو بھی صارفین کے لیے اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔
ججز اور وکلاء کی سہولت کے لیے آن لائن ریسرچ سینٹر کو مزید بہتر کیا گیا ہے، یہ تمام سہولیات نادرا کی معاونت سے فراہم کی گئی ہیں۔
اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے یہ تمام سنگ میل موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے ہی حاصل کیے ہیں۔