پاکستان
19 اگست ، 2012

کارکنان عیدکی خوشیوں میں شہداء کی قربانیوں کویادرکھیں،الطاف حسین

کارکنان عیدکی خوشیوں میں شہداء کی قربانیوں کویادرکھیں،الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارکبارپیش کی ہے۔ اور دعا کی ہے کہ عید الفطر پاکستان سمیت دنیابھر کیلئے امن و سلامتی اور رحمت و برکت کا پیغام لیکر آئے ، اللہ تعالیٰ پاکستان کوتمام اندورنی و بیرورنی خطرات سے نکالے،ملک بھرسے دہشت گردی اورفرقہ وارانہ قتل وغارتگری کاخاتمہ ہو ،ملک میں امن قائم اورعوام کی مشکلات اور پریشانیاں دورہوں ۔ الطاف حسین نے اہل ثروت حضرات سے اپیل ہے کہ وہ عید کی خوشیوں میں غریبوں اورنادار وں کو شامل کریں۔ الطاف حسین نے حق پرستی کی جدوجہدمیں جام شہادت نوش کرنے والے حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام یونٹوں، سیکٹروں، زونوں،ضلعوں اورتمام شعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنان، رابطہ کمیٹی پاکستان ولندن کے تمام ارکان،پاکستان اوراوورسیزیونٹوں کے کارکنوں، ماوٴں، بہنوں،بزرگوں ،نوجوانوں بچوں ، بچیوں کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطرکی مبارکبادپیش کی،ان کیلئے دعائیں کیں اورانہیں تلقین کی کہ وہ عیدالفطر کی خوشیوں میں حق پرست شہداء کی قربانیوں کویادرکھیں ،شہداء کے لواحقین کاغم بانٹیں اوران کی دلجوئی کریں۔



مزید خبریں :