Time 29 نومبر ، 2019
پاکستان

پاک فضائیہ کی جانب سے آپریشنل مشق ’ہاک آئی‘ کا انعقاد

پاک فضائیہ کی جانب سے اعلیٰ سطح کی آپریشنل مشق ’ہاک آئی‘  کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ’ہاک آئی‘ مشق میں تینوں ریجنل کمانڈز کے تمام آپریشنل ائیر بیسز نے حصہ لیا۔

— فوٹو: پی پی آئی

پاک فضائیہ کے تمام اقسام کے جنگی طیاروں، فورس ملٹی پلائیرز اور خصوصی دستوں نے مختصر وقت میں جارحانہ حکمتِ عملی کی بڑے پیمانے پر مشق کی۔

— فوٹو: پی پی آئی

ترجمان نے بتایا کہ مشق کے ذریعے پاک فضائیہ کی جارحانہ صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملا۔

مزید خبریں :