پاکستان
20 اگست ، 2012

یورپی میڈیاکو پاکستان کاایٹمی طاقت بننا ہضم نہیں ہو رہا،اسلام الدین شیخ

اسلام آباد…سینیٹ میں چیف آف ویپ سینیٹر اسلام الدین شیخ نے کہا ہے کہ یورپی میڈیا کو پاکستان کی ایٹمی طاقت پسند نہیں ہے اسی لیے بین الاقوامی سازش کے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کو غیر محفوظ ظاہر کر نے کی مہم شروع کر کے دنیا کو گمراہ کرتا ہے ۔سکھر میں جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے اسلام الدین نے کہا کہ یورپی اخبارات کے منفی پروپیگنڈہ کے باوجود پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی سال سے دہشت گردی کا شکار ہے اس دہشت گردی میں ہمارے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کی جانیں گئی ہیں لیکن ہم نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :