20 اگست ، 2012
نوشہرہ …نوشہرہ میں پسند کی شادی پر لڑکی کے گھروالوں نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو قتل کردیا۔واقعے کے بعد لڑکے کی چچی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کے نواحی علاقے وتڑ میں 5 ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے رحیماں،سحرش ،آسما،شہزاد اور اعجاز موقع پر جاں بحق جبکہ سلمان اور ذاکر زخمی ہوگئے۔سلمان اور رحیماں نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔واقعے کے بعد لڑکے کی چچی بھی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیں۔پولیس نے سلمان کی رپورٹ پر لڑکی کے باپ،دو بھائیوں سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔