جنوبی افریقا کی حسینہ ’مِس یونیورس 2019‘ بن گئیں

فوٹو: بشکریہ انسائڈر

جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں منعقدہ مِس یونیورس 2019 کا مقابلہ جنوبی افریقا کی حسینہ زوزیبینی تونزی نے اپنے نام کرلیا۔

مِس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی 26 سالہ زوزیبینی تونزی اپنے ملک کی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جنہوں نے مِس یونیورس کا تاج پہنا ہے۔

فوٹو: بشکریہ انسائڈر

زوزیبینی تونزی  ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے بھی کام کرتی ہیں اور خاص طور پر وہ خواتین پر تشدد کے خلاف سرگرم ہیں۔

2018 کی مِس یونیورس نے زوزیبینی تونزی کے سر پر مِس یونیورس کا تاج سجایا اور اس موقع پر فاتح قرار پانے کے بعد زوزیبینی تونزی نے اپنے ہاتھ سر پر رکھے اور اس وقت اِن کی اس مسکراہٹ نے سب کے دل موہ لیے۔

فوٹو: بشکریہ انسائڈر


فوٹو: بشکریہ انسائڈر

مِس یونیورس  2019 کے تاج کو ’اتحاد کی طاقت‘ کا نام دیا گیا ہے جو 18 کیرٹ سونے اور ایک ہزار 7 سو 70  ہیروں سے بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :