20 اگست ، 2012
گجرات…مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت ،نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہٰی اوروفاقی وزیر چودھری وجاہت نے عیدالفطر کی نماز گجرات میں ادا کی گجرات کی مرکزی عیدگاہ میں سابق ضلع ناظم چودھری شفاعت ، چودھری مونس الہٰی ،شافع حسین ،راسخ الہٰی بھی موجود تھے۔نماز کے بعد ملکی سلامتی اورخوشحالی کیلئے دعا مانگی گئی۔ چودھری برادران سیاسی رہنماوٴں ، تاجروں اورعام شہریوں سے عیدملے اوربعد ازاں چودھری ظہورالہٰی ، چودھری منظورالٰہی اوردیگرمرحومین کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اورفاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے ظہورالہٰی ہاوٴس میں بھی پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں اورعید ملے۔