Time 09 دسمبر ، 2019
پاکستان

ایف بی آر نے امارات سے اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات مانگ لیں

ایف بی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات کو لکھے گئےخط کا جواب موصول نہیں ہوا،فوٹو،فائل 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کا  اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کی معلومات کی فراہمی کے لیے عرب امارات کی وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔

ایف بی آر نے متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان تمام پاکستانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں جو کہ متحدہ عرب امارات میں اقامہ رکھتے ہیں اور جنہوں نے ٹیکس چوری کر کے پیسہ پاکستان سے نکال کر متحدہ عرب امارات میں رکھا ہوا ہے۔

خط میں  ایسے تمام پاکستانی شہریوں کی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جنہوں نے  یو اے ای میں دھوکہ دہی سے اپنی اصل مالی حیثیت اور اس سے متعلق درست معلومات کو چھپا کر رکھا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات کو لکھے گئےخط کا جواب موصول نہیں ہوا  تو پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوہرے ٹیکسوں کا معاہدہ ختم کرسکتا ہے۔

مزید خبریں :