20 اگست ، 2012
فیصل آباد…عید کے موقعہ پر بھی فیصل آباد کے شہری علاقوں میں بارہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے حکومت کی طرف سے عید کے موقعہ پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلانات کے باوجود فیصل آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔شہری علاقوں میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لیئے بجلی بند کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ چودہ گھنٹوں تک پہنچ گیا ہئے جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔