21 اگست ، 2012
اسلام آباد … پاکستان سے ڈی پورٹ کیا گیا عرب باشندہ دوحہ سے واپس اسلام آباد پہنچ گیا، لیکن پاکستانی حکام نے اسے قبول سے انکار کردیا۔ مسافر طیارے میں موجود ہے جس کے باعث وہ طیارہ صبح سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ڈیپورٹ کیا جانیوالا مسافر قطر ایئرلائن کے ذریعے دوحہ کے راستے عراق ڈی پورٹ کیا گیا تھا، دوحہ پہنچ کر عراقی مسافر نے اپنا پاسپورٹ پھاڑ دیا اور عراق جانے سے انکار کردیا، جس پر عراقی امیگریشن حکام نے اسے آج اسلام آباد بھیج دیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستانی امیگریشن حکام نے اسے قبول کرنے سے انکار دیا۔دوحہ سے آنے والی قطر ایئر لائن کے اس طیارے کو اسلام آباد سے پرواز نمبر 399 کے مسافروں کو صبح 4 بجکر 50 منٹ پر دوحہ جانا تھا لیکن اس تنازع کے باعث اس پرواز کی روانگی رات 8 بجے تک موٴخر ہوگئی ہے۔ دوحہ جانے والے مسافروں کو ہوٹل بھیج دیا گیا، لیکن ڈی پورٹ کئے جانے والے شخص کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور دونوں ممالک کے امیگریشن حکام اس پر بات چیت کررہے ہیں۔