پاکستان
21 اگست ، 2012

نہری پانی کی چوری: غلام رسول سہتو اور ہاری رہنماوٴں کی ہڑتال جاری

خیرپور … خیرپورمیں نہری پانی کی چوری کے خلاف سندھ ہاری کمیٹی کے مرکزی رہنماء کامریڈ غلام رسول سہتوکی عید کے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ کامریڈ غلام رسول سہتو اور دیگر ہاری رہنما وٴں نے 87 ویں روز بھی اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھی۔ ہاری رہنماوٴں سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر کے ینگ میوزیکل گروپ نے پھول باغ میں محفل موسیقی منعقد کی۔ محفل موسیقی کے دوران کامریڈ غلام رسول سہتو بے اختیار رو پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشن لے کر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں اور نہری پانی کی چوری اور اسکارپ کے ٹیوب ویل چلوانے تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :